وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

image

راولپنڈی۔1اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور تبدیلی کے لئے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے وژن اور کوششوں کو سراہا۔معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات میں مماثلت کو سراہا۔

موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دفاعی تعاون میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US