میکسیکو کے راستے امریکا جانے کی کوشش میں 8 چینی شہری ہلاک

image

میکسیکو سٹی ۔2اپریل (اے پی پی):میکسیکو کے راستے امریکا جانے کی کوشش میں آٹھ چینی مہاجرین کشتی الٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ رائٹرز کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوکساکا کے ساحل سے آٹھ چینی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کشتی الٹنے کے نتیجے میں سات خواتین سمیت 8 مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریاستی اٹارنی کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہم مرنے والوں کی شناخت کے لیے میکسیکو میں چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US