پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

image
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ آٹزم سے متاثرہ بچے اپنی زندگی میں مگن رہتے ہیں اور صلاحیتیں متاثر ہونے کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ آٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن تا حال حتمی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ آٹزم کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری، نجی اور طبی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور آٹزم کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US