وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نو منتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار

image

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نو منتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،امید ہے نومنتخب سینیٹرز آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مؤثر قانون سازی میں حصہ لیں،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US