پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہو گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہو گا، اپنی حکومت میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا۔ وزارت قانون کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں۔ انہیں علم ہونا چاہئے کہ آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں ہے، آئین پر عمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم معاملہ پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کے لئے اچھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US