راولپنڈی۔3اپریل (اے پی پی):انسداد منشیات فورس(اے این ایف) نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 133 کلو گرام منشیات برآمد کر کے3 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کارروائیوں میں شارجہ اور جدہ جانے والے مسافروں سے 1 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 236 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔گوادر سے 125 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ٹنڈوجام حیدرآباد میں ملزم سے 2 کلو گرام افیون اور 5 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔