صدر مملکت آصف علی زرداری سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی ملاقات

image
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگاپور کے کاروباری اداروں کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پراسیسڈ خوراک اور سی فوڈ میں سنگاپور کیلئے پائیدار رسد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ سنگاپور کے کاروباری اداروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سنگاپور میں پاکستانی خوراک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع تلاش کئے جانے چاہیے، پاکستان پراسیسڈ خوراک اور سی فوڈ میں سنگاپور کیلئے پائیدار رسد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت سنگاپور بھیجنے، آئی ٹی اور زراعت میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے رابعہ شفیق کو بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US