حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

image

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پاور وہیلنگ کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اپٹما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاوروہیلنگ پالیسی سے انڈسٹری کو سستی بجلی دستیاب ہوگی اور ڈسکوز میں اصلاحات لاکرانڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US