پاکستان کا استنبول میں آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں گزشتہ روز مہلک آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردی متاثرین اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US