دمشق۔4اپریل (اے پی پی):اسرائیل نے شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں فوجی اہداف پر میزائل حملے کئے ۔ شنہوا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس(ایس او ایچ آر) کے مطابق اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میزائل حملوں میں شام کے صوبہ قنیطرہ کے رفید اور تل الفرس اور درعا میں تل الجبیہ کے دیہات کے قریبی فوجی اہداف کو نشانہ بنایاجس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول نہیں ہوئی۔ایس او ایچ آرنے کہا کہ اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے اب تک شام پر 32 بار حملے کئے جن میں 22 فضائی اور 10 زمینی حملے شامل ہیں جن میں 129 فوجی شہید ، اور دو خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے۔