جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں 6 شدت کا زلزلہ

image

ٹوکیو۔4اپریل (اے پی پی):جاپان کےشمال مشرقی صوبہ فوکوشیما میںریکٹر سکیل پر 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کوفوکوشیما میں 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نےجاپان میں جمعرات کو آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے، جس کی گہرائی 40.1 کلومیٹر تھی۔ جاپان میں یہ زلزلہ تائیوان میں ایک طاقتور زلزلےکے ایک دن بعد آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US