پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف شعور و آگہی کا عالمی دن جمعرات کومنایا گیا

image

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف شعور وآگہی کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا۔ عالمی دن کی مناسبت مختلف تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی گئیں۔

سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسز کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات اور ان سے بچنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالہ سے عالمی کوششوں کو اجاگر اور عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 8 دسمبر 2005 کو 4 اپریل کو بارودی سرنگوں کے خلاف عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال چار اپریل کو دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خاتمہ کی مہم اور اس سے متعلق آگہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US