تائیوان میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد 96 آفٹر شاکس ریکارڈ

image
بیجنگ۔4اپریل (اے پی پی):تائیوان میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد بدھ کی رات اور جمعرات کی علی الصبح تک کل 96 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔تائیوان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق رات 11 بجے سے آنے والے تمام آفٹر شاکس کے مرکز بدھ سے صبح 8:20 بجے تک ہوالین کاؤنٹی کے ساحلی علاقے اور قریبی پانیوں میں واقع تھے۔ ایجنسی نے بتایا کہ آفٹرشاکس کی زیادہ سے زیادہ شدت 4 درجہ تک رہی ۔

جمعرات کی صبح 2:30 اور 3 بجے کے قریب محسوس کئے جانے والے آفٹر شاکس خاص طور پر شدید تھے جس پر حکام کو شہریوں کو موبائل فون پر زلزلے کی وارننگ جاری کرنا پڑی۔ ہوالین شہر میں آفٹر شاکس کے باعث اولین زلزلے سے متاثرہ عمارتوں میں سے کچھ کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

جمعرات کی صبح تک ہوالین میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اور زلزلے سے بے گھر ہو نےو الوں کے لئے کاؤنٹی میں 20 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو خیمے اور بنیادی ضرورت کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ زلزلے سے 9 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US