صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ کی ملاقات

image

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت اور چینی سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US