بڑا انسان عہدے اور پیسے سے نہیں بلکہ اچھے کردار سے بنتا ہے، ،گورنر پنجاب

image

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بڑا انسان عہدے اور پیسے سے نہیں بلکہ اچھے کردار سے بنتا ہے، دنیا کا اصول ہے کہ جب ہم دوسروں کی بہتری چاہیں گے تو ہم کامیاب ہوتے چلے جائیں گے۔

وہ گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کی جانب سے مختلف سویٹ ہومز سے تعلق رکھنے والے بے سہارا اوریتیم بچوں کے اعزاز میں منعقدہ افطارڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کے اراکین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے بچوں سے کہا کہ آپ ایک بہتر اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں، آپ نے دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے بڑا انسان بننا ہے ، میں تمام سویٹ ہومز اور خاص طور پر پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے لئے یہ موقع فراہم کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ جیسے ننھے منے اور عظیم مہمانوں کو گورنر ہائوس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ نے تعلیم حاصل کرنی ہے اور بڑا انسان بننا ہے۔ بڑا انسان اچھے کردار سے بنتا ہے،آپ نے اچھا کردار حاصل کرنا ہے، آپ نے خود کو بہترین علم کی دولت سے مالا مال کرنا ہے، بڑوں کی عزت کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US