اردن اور دیگر ممالک کی غزہ کو فضائی امداد کی فراہمی

image

عمان۔9اپریل (اے پی پی):اردن اور دیگر ممالک نے 7 طیاروں کے ذریعے غزہ میں فضائی امداد فراہم کی ۔شنہوا کے مطابق رائل اردن کی فضائیہ کے دو طیاروں اور متحدہ عرب امارات، مصر، امریکا، جرمنی اور ہالینڈ کے طیاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اردن کی افواج نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں لوگوں کو رمضان المبارک کے دوران مشکل حالات پر قابو پانے میں مدد کے لیے انسانی اور طبی امداد بھیجنا جاری رکھے گی۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اردن کی جانب سے74 اور 159 دیگر ممالک کے تعاون سے فضائی امداد فراہم کی گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US