سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی

image

اقوام متحدہ ۔9اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی۔الجزیرہ کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ میں مبصر رکن کا درجہ حاصل ہے اور اس نے عالمی ادارے کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست 2011 میں جمع کروائی تھی جس پر سلامتی کونسل میں ابھی تک ووٹنگ نہیں ہو سکی۔

اب فلسطین نے سلامتی کونسل سے اپنی درخواست پر ایک بار پھر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کونسل کو بتایاکہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم قوموں کی برادری میں اپنا صحیح مقام حاصل کریں۔ہم سے مساوی سلوک کیا جائے اور ہمیں دوسری اقوام اور ریاستوں کے برابر درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے فلسطین کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US