جرمنی کی ٹریڈ یونین اور ایئر پورٹ آپریٹرز کے درمیان تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ طے پا گیا

image

برلن۔9اپریل (اے پی پی):جرمنی کی ٹریڈ یونین ویرڈی اور ایئر پورٹ آپریٹرز کے درمیان تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافے کا معاہدہ طے پا گیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اس معاہدے کے تحت 25 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے نتیجے میں 15 ماہ کی مدت میں تنخواہواں میں تین مراحل میں 13.1 سے 15.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ویرڈی نامی ٹریڈ یونین جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملے میں شامل تقریباً 25 ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تھا ۔

گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے اور مذاکرات کسی نتیجے پر نا پہنچنے کی وجہ سے جرمنی کےمتعدد ہوائی اڈوں پر ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے کئی پروازیں معطل ہوئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈوئچے لفتھانزا، لفتھانزا ٹیکنیک اور لفتھانزا کارگو میں تقریباً25ہزار گراؤنڈ سٹاف کام کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US