انڈونیشیا میں 6 درجے شدت کا زلزلہ

image

جکارتہ ۔9اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

شنہوا کے مطابق ملک کی موسمیات، موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایاکہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مغربی پاپوا میں منگل کو ریکٹر سکیل پر 6 درجے کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 07:02 بجےپر آیا جس کا مرکز رانسیکی شہر سے 46 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US