عام انتخابات میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے کی پابند ہیں،الیکشن کمیشن

image

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (دس لاکھ روپے کے برابر اور زائد ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جمع کروانے کی پابند ہیں ۔

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اُن تمام سیاسی جماعتوں جنہوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیا تھا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 211 اور الیکشن رولز 2017کے رول 161 کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (دس لاکھ روپے کے برابر اور زائد ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جمع کروانے کی پابند ہیں ۔

اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کونوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور مبلغ دس لاکھ روپے کے برابر یا زائد عطیات دینے والوں کی تفصیلات مجوزہ فارم 68 پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں مورخہ 22اپریل 2024 سے پہلے جمع کروادیں ۔ وگرنہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ان سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US