اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پریذائیڈنگ افسر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج منگل کو دن 11 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، 11 بج کر 15 منٹ پر کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی، انتخابات سے قبل کسی بھی وقت کاغذات واپس لئے جا سکتے ہیں۔ انتخابات کے لئے پولنگ ساڑھے بارہ بجے سینیٹ ہال میں ہوگی۔