ترکیہ کااسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کا فیصلہ

image

انقرہ ۔9اپریل (اے پی پی):ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ ترک حکام نے اسرائیل کے خلاف بتدریج کچھ نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق خاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں امداد پہنچانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔

اس صورت حال کے نتیجے میں ہم نے اس کے خلاف کئی نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی طرف سے منظور کئے گئے یہ اقدامات فوری طور پر اور مراحل میں نافذ کئے جائیں گے اور اس وقت تک نافذ العمل رہیں گے جب اسرائیل مکمل جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں کرتا اور غزہ میں انسانی امداد کے بلا روک ٹوک داخلے کی اجازت نہیں دیتا۔تاہم ترک وزیر خارجہ نے مجوزہ اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US