منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

image

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ووٹنگ سمیت ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا ۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایوان میں اچھی روایات کو فروغ دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ووٹنگ سمیت ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا ۔

قبل ازیں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ہو رہا ہے۔ ایوان میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے۔ سینیٹ وفاق کی علامت ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ اراکین کے انتخاب تک اجلاس ملتوی کیاجائےگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US