وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

image
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمد اللہ ! آج سینیٹ میں بھی جمہوری عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پاکستانی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق کی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے لئے ایوان بالا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US