اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے تین دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہو گی۔ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔ یہ رعایت کرنٹ ٹکٹس پر ہوگی۔