وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی

image
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان منگل کوٹیلیفونک رابط ہوا جس میں انہوں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا ۔ دنوں راہنمائوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔

امیر قطر نے بھی گرمجوشی سے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جو امیر نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US