انڈونیشیا کے مشرقی خطے میں 6.6درجہ شدت کا زلز لہ

image

جکارتا۔9اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی خطے میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیاکے صوبہ نارتھ ملوکو کے ہلماہیرا آئی لینڈ میں منگل کو زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔اس موقع پر ملوکا سی میں سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موسول ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US