پاکستان ریلویز نے گرمیوں میں ٹرینوں کی روانگی کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

image

لاہور۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے گرمیوں میں ٹرینوں کی روانگی کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق ٹائم ٹیبل میں متعدد ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

عوام،ملت، زکریا،فرید اور پاکستان ایکسپریس کی روانگی کے اوقات تبدیل کئے گئے ہیں،اسی طرح غوری،راوی،لاثانی،مہر اور چناب ایکسپریس کی روانگی کے اوقات بھی تبدیل جبکہ میانوالی،نارووال،موہونجوداڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی،عبد الحکیم اور بلدھیر پر سٹاپ دیئے گئے ہیں،

عوام ایکسپریس گولڑہ شریف پر رکا کرے گی،جعفر ایکسپریس کو لودھراں پر اسٹاپ دیا گیا ہے،رحمان بابا کو سیٹھارجہ اور خانیوال پر اسٹاپ دیا گیا ہے،کوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر بھی رکا کرے گی،ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US