فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی، ترجمان پاور ڈویژن

image
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے منگل کو جاری بیان کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7روپے ایک پیسہ یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے تعین ہوئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US