کراچی۔ 09 اپریل (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری عید الفطر کی نماز گلشن جناح ( اولڈ پولو گرائونڈ)میں صبح 8بجے ادا کریں گے،۔ عید الفطر کی نماز کے بعد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ صبح 10بجے سے 12بجے تک گورنر ہائوس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے عید ملیں گے۔