تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا، نو منتخب چیئرمین سینیٹ

image

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نو منتخب چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے عہدے کا اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے تمام نو منتخب سینیٹرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ منتخب کرنے پراپنی پارٹی کی لیڈر شپ اور اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ وفاق کی علامت ہے ،میں تمام ممبران کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے ساتھ لےکرچلیں،ایوان بالا اور ممبران کی عزت واحترام پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US