شوال 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الفطر بدھ کو ہوگی

image
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):شوال 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بدھ کو ہوگی ۔ منگل کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے عملے اور افسران نے شرکت کی ۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کا چاند نظر آ گیا ہے، اس لئے عیدالفطر کل (بدھ 10 اپریل) کو ہوگی ۔ وزارت مذہبی امور نے شوال 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US