ملک کی عسکری قیادت کی عیدالفطر کے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد

image

راولپنڈی ۔9اپریل (اے پی پی):ملک کی عسکری قیادت نے عیدالفطر کے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نےپاکستان کے تمام شہریوں کو دلی عید مبارک پیش کی۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ایک سپاہی کے لیے عید کا اصل کام فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے، اپنی قوم کی حفاظت، پیاروں سے دور رہنے اور عید کی خوشیوں میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی غیر متزلزل حوصلے پر غور کریں، جو پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ہم ان بہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کے ان کی قربانیوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔ آئیے پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US