دنیا بھرکے مسلمان اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں ، وزیرا عظم شہباز شریف

image

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے ۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مبارک موقع کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ان پرمسرت لمحات کو پھیلانے اور کمزور طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہئے۔

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے اور وہ جبر کے اس ماحول میں عید کی خوشیاں منانے پر مجبور ہیں ۔ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مشکلات کو آسان فرمائے۔وزیراعظم نے دعا کی ہے یہ مبارک وقت ہماری قوم، خطے اور دنیا کے لوگوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US