فرانس میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی

image

پیرس۔10اپریل (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور سفارت خانے کے رفقاء کارنے اسٹیڈ گارجیس-لیس-گونیسے میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسلم کمیونٹی ارکان کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے کی پوسٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر میئر کی موجودگی کو سراہا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US