لاہور۔10اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور بچوں سے عید ملے ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہاکہ ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگاہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں ایک دوسرے کا احساس کرنا اور عید کی خوشیوں میں سب لوگوں کو شریک کرنا بہت ضروری ہے۔