ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیراور پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

image

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بدھ کو عید الفطر کے موقع پر جاری تازہ ترین موسم کی صورتحال ے مطابق بدھ کی رات اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا ما ت پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیا دہ بارش:کاکول 09 ، راولپنڈی (چکلالہ ) اور راوالاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد، دادو43، شہید بینظیر آباد ، پڈعیدن، خانپور، سکھر، روہڑی اور موہنجوداڑو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کی رات اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہ کیا ہے جبکہ جمعرات کو اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US