سعودی عرب کا 20واں طیارہ یوکرینی عوام کے لئے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

image
ریاض۔11اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کا 20واں طیارہ یوکرینی عوام کے لئے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا، ایس پی اےکے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے سعودی طیارے میں 50 ٹن امدادی سامان میں جنریٹر اور بجلی کا سامان موجود ہے۔

سعودی عرب دنیا بھر میں متاثرین کی مدد میں سرفہرست ہے اور مملکت دنیا بھر کے ضرورت مند اور متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہتا ہے۔ خصوصا شاہ سلمان مرکز کے تحت امداد کی ترسیل متاثرین تک جلد پہنچائی جاتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US