اگر ایران سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو ایران پر براہ راست حملہ کریں گے، اسرائیل کی دھمکی

image

جدہ۔11اپریل (اے پی پی):اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی سرزمین سے حملہ کیا اور اسرائیل جواب دے گا اور ایران پر حملہ کرے گا۔ خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق خامنہ ای نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطانی ریاست نے ایک غلطی کی جس کی سزا اس کو ملنی چاہیے اور ملے گی۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل کو شام میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر حملے پر سزا دی جانی چاہیے۔خیال رہے یکم اپریل کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارلحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جس میں ایران کے مطابق ان کے سات فوجی مشیر ہلاک ہوگئے تھے۔

ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا بیان خطے کے دو حریف قوتوں کے درمیان ایرانی جرنیلوں کی شام میں سفارت خانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US