اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

image

دبئی ۔11اپریل (اے پی پی):اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، العربیہ نیوز کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی،24

قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US