اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام سے متعلق غلط تصورات ہیں، محمد العیسی

image

ریاض۔11اپریل (اے پی پی):سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی محمد العیسی کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام کے بارے میں پائی جانے والے غلط تصورات ہیں۔العربیہ نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ مذہب کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں ہیں۔

ان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے،جو لوگ اسلام کے بارے میں کچھ تصور رکھتے ہیں یا سمجھنا چاہتے ہیں ، انہیں چاہیے کہ اسلام کو اس کے اصل ماخذ سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ حقیقتاً اسلام کیا ہے،نہ کہ بعض افراد کی طرف سے اسلام کی گئی تشریحات کی روشنی میں اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں،کیونکہ یہ تشریحات اسلام کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہیں۔

ہوسکتا ہے ان میں بعض تشریحات انتہا پسندانہ ہوں۔انہوں نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ ضروری نہیں کہ اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ نفرت ہو، بلکہ بڑی وجہ غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US