خیبرپختونخوا میں کشتی حادثہ اور نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات ، 18 افراد میں سےمتعدد افراد کو بروقت ریسکیو اقدامات کے ذریعہ بچالیا گیا

image

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):عید الفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کشتی حادثہ اور نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 18 افراد میں سےمتعدد افراد کو بروقت ریسکیو اقدامات کے ذریعہ بچالیا گیا ،ریسکیو 1122 کے مطابق چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں ایسے واقعات میں 18 افراد ڈوب گئے،

ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے 8 افراد کو زندہ نکال لیا،ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، چارسدہ خیالی نہر میں 6 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں سے 3 کو زندہ نکال لیا گیا،

اسی طرح کوہاٹ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے جن کو زندہ نکال لیا گیا، کنڈ پارک سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 نوشہرہ، مردان اور صوابی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو 1122 کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پہلے ہی سیاحتی مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں تعینات کی گئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US