صدر مملکت آصف علی زرداری سے عید کے دوسرے روز اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان کی ملاقاتیں،عید الفطر کی مبارکباد دی

image

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے عید کے دوسرے روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان نے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم این اے شازیہ مری، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار ، حاجی علی حسن زرداری عید ملے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، عاجز دھامرہ، ارباب لطف اللہ اور محمد علی ملکانی بھی صدر مملکت سے عید ملے،علی اکبر جمالی، عاشق زرداری ، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی اور دیگر افراد نے بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US