پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کو عیدالفطر کی مبارک باد

image

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس “پر اپنی پوسٹ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر وہ اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالی اس دنیا اور ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US