ہماری جماعت عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،محمد نواز شریف

image

لاہور۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس امر کا اظہار انہوں نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد نواز شریف نے دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر رانا ارشد کومبارکباد دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ شاہکوٹ کی عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے جبکہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ نوجوانوں ،کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US