غزہ کے تنازعے پر انتہائی رنجیدہ ہوں،پوپ فرانسس

image

روم۔13اپریل (اے پی پی):پوپ فرانسس نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے بہت زیادہ رنجیدہ ہیں۔

وائس آف امریکا کے مطابق پوپ فرانسس نے العربیہ نیٹ ورک کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ میں فلسطین اور اسرائیل میں تنازعہ کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں خدا کرے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جنگ بندی ہو، جہاں ایک انسانی سانحہ جاری ہے۔

انہوں نے شام، لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بس کافی ہو گیا ! رک جائیں اوربراہ کرم ہتھیاروں کا تصادم ختم کریں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US