وزیراعلی خیبر پختونخوا کی نوشکی میں مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے واقعے کی مذمت

image

پشاور۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے نوشکی میں مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں 11 مسافروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US