و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

image

کوئٹہ۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا اپنے جاری کر دہ بیان میں و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گانہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گےانہوں نے کہا کہ بلو چستان میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد صوبے کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہے

و زیر اعلی بلو چستان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیاواضح رہے گزشتہ رات نوشکی میں سلطان چڑھائی کے قریب نامعلوم افراد نے 9مسافروں سے سمیت گیارہ افراد کو قتل کر دیاتھا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US