آئی جی ریلویز پولیس کا مِلت ایکسپریس ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کے معاملے کا سخت نوٹس ، کانسٹیبل میر حسن گرفتار

image

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):آئی جی ریلویز پولیس نے مِلت ایکسپریس ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے، حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔

ہفتہ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو جس میں ریلویز پولیس کا کانسٹیبل مِلت ایکسپریس ٹرین میں سوار خاتون پر ہاتھ اٹھاتا نظر آرہا ہے اس معاملے کا آئی جی ریلوے پولیس نے سخت نوٹس لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالله شیخ نے کہا ہے کہ آئی جی ریلویز پولیس کے حکم پر حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو مِلت ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US