وفاقی وزیرداخلہ کا ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت

image

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے قوم کے امن کی خاطر شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء قوم کا فخر ہیں، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پر عزم ہے۔

ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US